Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

غزہ میں نسل کشی پر فرانس اور جرمنی نے بھی اسرائیل کو خبردار کردیا

غزہ میں اسرائیل کی فلسطینیوں کی نسل کشی پر فرانس اور جرمنی نے بھی خبردار کردیا، اسرائیل کے لئے عالمی حمایت کمزور پڑھ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر چند گھنٹوں اور دنوں میں غزہ میں انسانی امداد بحال نہ کی گئی تو فرانس سخت اقدامات کرے گا۔

فرانس نے واضح کردیا ہے کہ اگر غزہ میں امدادی صورت حال بہتر نہ ہوئی تو اسرائیلی آبادکاروں پر پابندیاں عائد کردی جائیں گی، دوسری جانب جرمنی نے بھی اسرائیل کو انتباہ کردیا ہے کہ ہتھیاروں کی فراہمی کو روک دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہر 20  منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہے۔

Related posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، ڈالر کی قدر میں مزید کمی

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ایک لاکھ ، 15 ہزار کی حد بحال

Mobeera Fatima

خاور مانیکا تشدد کیس ، پی ٹی آئی وکیل کی ضمانت منظور

Mobeera Fatima

Leave a Comment