Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان ریلویز نے 11 ماہ میں 83 ارب کی ریکارڈ آمدنی حاصل کرلی

پاکستان ریلویز نے 11 ماہ میں 83 ارب کی ریکارڈ آمدنی حاصل کر لی۔

پاکستان ریلو یز کے ترجمان نے کہاہے کہ گزشتہ مالی سال کے اٹھاسی ارب سے زائد آمدن کے امکانات ہیں۔

ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق گیارہ ماہ کے دوران مسافر ٹرینوں سے 42 ارب، مال گاڑیوں سے 29 ارب دیگر ذرائع سے 12 ارب کی آمدن حاصل ہوئی۔

کراچی ڈویژن نے مسافر ٹرینوں سے 13 ارب جبکہ مال گاڑیوں سے 25 ارب کمائے، لاہور ڈویژن نے مسافر ٹرینوں سے 10 ارب، مال گاڑیوں سے پونے ایک ارب ریونیو حاصل کیا۔

راولپنڈی، ملتان ڈویژن نے پسنجر سیکٹر سے مجموعی طور پر آٹھ ارب آمدن حاصل کی، ترجمان ریلویز کے مطابق پچھلے سال اسی عرصے میں ریلوے نے 77 ارب ریونیو اکٹھا کیا تھا۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ محنت اور لگن سے ریلوے کو پاؤں پر کھڑا کریں گے۔

Related posts

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جج کی رخصت کے باعث پھر ملتوی

Mobeera Fatima

پنجاب کے اساتذہ کیلئے خوشخبری، ای ٹرانسفر پالیسی کی منظوری

Mobeera Fatima

چیڈ بوس نے تیز ترین ڈبل سنچری کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment