Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

صحت کارڈ پلس میں مزید 4 پیچیدہ بیماریوں کا علاج بھی شامل کردیا گیا

پشاور: صحت کارڈ پلس میں مزید 4 پیچیدہ بیماریوں کا علاج بھی شامل کردیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ جگر، گردے اور بون میرو کی پیوندکاری کا علاج مفت فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آلہ سماعت کی تنصیب کو بھی صحت کارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، مشیر اطلاعات نے کہا کہ مردان سے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت او پی ڈی کا آغاز بھی جلد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صحت کا رڈ پلس کے تحت صوبے بھرمیں ایک کروڑ چھ لاکھ افراد کو مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ صحت کارڈ کے اجراء سے اب تک بیالیس لاکھ سے زائد افراد صحت کی مفت سہولتوں سے مستفید ہوئے ہیں۔

Related posts

چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ، انتظامیہ مافیا کے سامنے بے بس

Mobeera Fatima

ڈالر مزید سستا ، روپے کی قدر میں بہتری ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

Mobeera Fatima

عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

Mobeera Fatima

Leave a Comment