Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 28 مئی سے چھٹیوں کا اعلان

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 28 مئی سے چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر نے کہا ہے کہ اسکولوں میں تعطیلات کا آغاز 28 مئی سے ہو گا، اسکولوں کے اوقات کار میں بھی کمی کر دی ہے۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ اسکولوں کے اوقات کار صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 11 بجے تک ہوں گے،بڑھتی گرمی اور ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر وزیراعلیٰ مریم نواز نے موسم گرما کی تعطیلات کی منظوری دے دی ہے۔

اس فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اسکولوں پر ہو گا، واضح رہے کہ اس سے قبل یکم جون سے چھٹیوں کااعلان کیا گیا تھا لیکن بڑھتی گرمی کے پیش نظر اس میں معمولی ردو بدل کیا گیا ہے۔

Related posts

انڈے مزید مہنگے ، مرغی، سبزی اور پھلوں کے نئے نرخ جاری

Mobeera Fatima

چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

سیٹی بجنے والی ہے، ان کا ٹائم گزر گیا، شیخ رشید

Mobeera Fatima

Leave a Comment