Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پرامن قوم ہیں ، ہم سے ٹکرانے والوں کو کاری جواب ملےگا ، بلاول بھٹو

 چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم پرامن قوم ہیں لیکن جو ہم سے ٹکرائے گا، اسے کاری جواب ملے گا۔

ایک انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج کا دن تجدیدِ عہد کا دن ہے۔ جب بھی وطنِ عزیز کی بقا کو خطرہ لاحق ہوا تو پوری قوم نے افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی برتری فضا سے لے کر سمندر، پہاڑوں سے لے کر میدانوں تک مسلم ہے۔ قومی اتحاد اور افواجِ پاکستان کی بہادری ہی ملک کے استحکام اور دفاع کی ضمانت ہیں۔

بللاول بھٹو نے سندھ طاس معاہدے کی بھارت کی جانب سے ممکنہ یکطرفہ معطلی کو ناقابلِ برداشت قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے آبی حقوق پر کسی قسم کے حملے کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا اور اس کا بھرپور دفاع کیا جائے گا۔

Related posts

غزہ جنگ سے سب سے زیادہ عام شہری متاثر ہو رہے ہیں، پاکستانی مندوب

Mobeera Fatima

شیر افضل مروت اور بانی پی ٹی آئی کی دھاندلی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے منظور

Mobeera Fatima

یہ بات غلط ہے کہ میری وجہ سے سلیکشن کمیٹی دباؤ میں آئی، وہاب ریاض

Mobeera Fatima

Leave a Comment