Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سندھ حکومت کا کل ’’یومِ تشکر و یومِ فتح‘‘ منانے کا اعلان

سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی نے کل 15 مئی کو ’’یومِ تشکر و یومِ فتح‘‘ منانے کا اعلان کر دیا۔ 

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ دہشتگرد بھارت کی جارحیت کے خلاف پاکستان کی مسلح افواج کی جرات مندانہ مزاحمت، حکمت عملی، اور کامیابی کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  15 مئی کو یومِ تشکر اور یومِ فتح منا کر پیغام دیں گے کہ پاکستان نہ صرف ایک پرامن ملک ہے بلکہ اپنی سرحدوں، خودمختاری اور وقار کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  یوم تشکر اور یوم فتح کے موقع پر سندھ بھر میں تقاریب منعقد ہوں گی، شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی، افواج پاکستان کے جوانوں کے اعزاز میں ریلیاں اور عوامی اجتماعات ہوں گے۔

Related posts

میرب علی کی خاموشی ٹوٹی، عاصم اظہر سے بریک اپ کے بعد پہلا ردِ عمل

Mobeera Fatima

وزیر اعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات ، آئینی ترمیم پر مشاورت

Mobeera Fatima

نواز شریف واشنگٹن پہنچ گئے ، اہم امریکی شخصیات سے ملاقاتوں کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment