Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

پہلگام فالس فلیگ، بھارتی تجزیہ کار نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا

نئی دہلی: پہلگام فالس فلیگ میں ناکامی پر بھارتی تجزیہ کار نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا۔

بھارت نے بغیر کسی جنگ کے ہی پاکستان سے شکست تسلیم کر لی۔ نریندرمودی کے خلاف بھارت سے تنقیدی آوازیں اٹھنا شروع ہو گئیں۔ اور بھارتی تجزیہ کار نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا۔

بھارتی تجزیہ کار نے مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہے۔ اور اقوام متحدہ کا اجلاس جاری جس میں 5 ویٹو پاور بھی پاکستان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فرانس جس سے ہم نے رافیل طیارے خریدے وہ بھی پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ جبکہ امریکہ، برطانیہ، روس اور چین بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان اقوام متحدہ میں بھی کامیاب ہو گیا اور ہمیں وہاں بھی پچھاڑا گیا۔

تجزیہ کار نے کہا کہ قطر، یورپی یونین، چین، روس، سعودی عرب سمیت سب بھارت پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ جنگ مت کرو۔ اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ہم سفارتی طور پر کمزور پڑتے جا رہے ہیں۔

Related posts

شہدا اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو فراموش نہیں کریں گے، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ، 278.75 روپے کا ہو گیا

Mobeera Fatima

نواز، عمران کی مقبولیت کا مقابلہ کرنے کیلئے مہم شروع کرنے کو تیار

Mobeera Fatima

Leave a Comment