Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

امریکا اور ایران کے درمیان ہفتے کو ہونے والے جوہری مذاکرات ملتوی ہونے کا امکان

امریکا اور ایران کے درمیان ہفتے کو ہونے والے جوہری مذاکرات ملتوی ہونے کا امکان ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے امریکا کے اشتعال انگیز بیان اور سفارتکاری میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کا دعویٰ  کیا ہے۔

امریکی وزیر دفاع نے ایران کو حوثیوں کی حمایت پر سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی،گزشتہ روز ہی امریکا نے ایرانی تیل اور پیٹروکیمکلز کی تجارت کرنے والی کمپنیوں پر پابندی عائد کی تھی۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا کی ایران پر عائد نئی پابندیاں جوہری تنازع کے سفارتی حل میں مددگار نہیں،ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کب ہوں گے، یہ امریکا کے رویے پر منحصر ہے۔

Related posts

بھارت ، مندر میں بھگدڑ مچنے سے 7 افراد ہلاک ، 35 زخمی

Mobeera Fatima

پنجاب میں سب سے بڑی کاروبار فنانس اسکیم کااجراء، 84 ارب روپے سے زائد مختص

Mobeera Fatima

پاکستان کے قومی جانور مارخور کے شکار کا پرمٹ ریکارڈ 10 کروڑ روپے میں نیلام

Mobeera Fatima

Leave a Comment