Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پہلگام میں دہشت گردی بہانہ ہے، ہمارا سندھو نشانہ ہے، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ گجرات کےقصائی مودی نے سندھو پر حملہ کیا ہے، اگر پانی بند ہوا تو پھر اُنکا خون بہے گا۔

میر پور خاص میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا مودی نے سندھو دریا پر ڈاکا مارا ہے ،وزیر خارجہ کی صورت میں بھی سندھوکا دفاع کیا ،بھارت نے کہا سندھ طاس معاہدہ نہیں مانتے، ہم ان کا فیصلہ نہیں مانتے۔

پاکستان ایک پر امن ملک ہے، جنگ نہیں چاہتے، سندھوصرف ایک دریا نہیں ہماری ثقافت اور تاریخ ہے، جو ہمارے سندھو پر حملہ کرے وہ جنگ کی تیاری کرے،پہلگام میں دہشت گردی بہانہ ہے، ہمارا سندھو نشانہ ہے۔

وہ جانتے ہیں دونوں کی تاریخ سندھ سے جڑی ہوئی ہے،دنیا میں مودی کو بے نقاب کریں گے کہ یہ جمہوری پسند نہیں انتہا پسند ہے،ہم میں اتنی ہمت ہے کہ ہر حملے کا منہ توڑ جواب دیں گے،ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، ہم جنگ کے لیے تیار ہیں۔

Related posts

ڈیجیٹل دہشتگردی ہو رہی ہے، ریاست بھی محفوظ نہیں، عظمیٰ بخاری

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز دن ، انڈیکس تاریخی بلندی پر پہنچ گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment