Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بیشتر حصوں میں آج سے 7 مئی کے دوران تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی ، اسلام آباد  ، خیبر پختونخوا، شمالی پنجاب ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں قلات، کوئٹہ اور قریبی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ سندھ کے علاقوں سکھر، میر پور خاص اور تھرپارکر میں آندھی اور طوفان کا امکان ہے۔

دوسری جانب این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

Related posts

صدر زرداری نے کم عمر بچوں کی شادی کے بل پر دستخط کر دیئے

Mobeera Fatima

پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ ، شیڈول جاری کر دیا گیا

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہونے کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment