Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ترکیہ میں دلہن نے جہیز میں ملنے والے کروڑوں روپے کے زیورات غزہ کے فلسطینیوں کو عطیہ کر دیئے

ترکیہ میں ایک دلہن نے جہیز میں ملنے والے زیورات غزہ کے فلسطینیوں کی مدد کے لیے عطیہ کر دیئے۔

ترکیہ کے صوبے باتمان سے تعلق رکھنے والی دلہن کی جانب سے عطیہ کئے جانے والے زیورات کی مالیت تقریباً 40 ہزار ڈالر یعنی ایک کروڑ 12 لاکھ روپے کے قریب ہے۔

دلہن نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی شادی کو ایک نیک مقصد کی شروعات بنانا چاہتی ہیں تاکہ غزہ کے مظلوم عوام کی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔

انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ ان کا یہ اقدام دوسروں کے لیے بھی جذبہ ہمدردی اور یکجہتی کی تحریک بنے گا، خصوصاً ان حالات میں جب اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے فلسطینی عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

Related posts

عمران خان فوری رہا ہونگے یا نہیں ؟ نئی بحث چھڑ گئی

Mobeera Fatima

پاکستان اور بیلاروس کے درمیان یادداشتوں پر دستخط

Mobeera Fatima

سکیورٹی خطرات، پنجاب کے 5 اضلاع میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ

Mobeera Fatima

Leave a Comment