Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

مجھے پوپ بنایا جائے ، ڈونلڈ ٹرمپ کا ازراہ مذاق بیان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ازراہ مذاق کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ پوپ فرانسس کی جگہ انہیں کیتھولک مسیحیوں کا روحانی پیشوا بنا دیا جائے۔

امریکی صدر سے پوچھا گیا تھا کہ وہ کسے پوپ دیکھنا چاہتے ہیں جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ انہیں ہی پوپ بنایا جائے یہ انکی اولین ترجیح ہو گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بعد میں کہا کہ انکی کوئی ترجیح تو نہیں تاہم ایک کارڈینل نیویارک میں بھی ہیں جو بہت اچھے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے۔

واضح رہے پوپ کے انتخاب کے لیے 135 کارڈینلز اگلے ماہ ویٹی کن میں جمع ہوں گے۔ پاپائے روم آج تک امریکا سے منتخب نہیں کیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے آرچ بشپ کارڈینل ٹموتھی ڈولن ان ممکنہ شخصیات میں شامل نہیں جن کے نام پر غور ہو گا تاہم نیوجرسی کے آرچ بشپ کارڈینل جوزف ٹوبین کا نام اس فہرست میں ہے جن کے نام پر غور کیا جاسکتا ہے۔

Related posts

سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھا کر 23 کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

ہیلمٹ، انڈیکیٹر اور بغیر سائیڈ ویو مرر موٹر سائیکل والوں کیخلاف بڑے کریک ڈاؤن کا حکم

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 11 ہزار کی حد بحال ، ڈالر کی قیمت گر گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment