Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

بابر اعظم بہت بڑے کھلاڑی ہیں، ان کے خلاف پلان بنا کر آتا ہوں، محمد عامر

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا ہے کہ بابر اعظم بہت بڑے کھلاڑی ہیں، ان کے خلاف پلان بنا کر آتا ہوں۔

پشاور زلمی کے خلاف میچ میں عامر نے بابر اعظم کو آؤٹ کرنے کے بعد جارحانہ انداز میں منفرد جشن منایا جو وائرل ہو گیا۔

اس موقع پر سر ویوین رچرڈز کی جانب سے عامر کو دیے گئے پرسکون رہنے کے مشورے کے مناظربھی وائرل ہو گئے۔میچ کے بعد فاسٹ باؤلر نے کہا کہ میدان میں کسی سے لڑائی نہیں ہوتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جارحانہ انداز اختیار کیا جاتا ہے یہی فاسٹ باؤلنگ کی خوب صورتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فینز بھی جارحانہ انداز انجوائے کرتے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے بابر اعظم کو بہت بڑا کھلاڑی قرار دیا اور کہا کہ ان کے خلاف پلان بنا کر آتا ہوں، ان کے خلاف کامیابی مل رہی ہے تو ملنے دیں،اپنی باؤلنگ پر فوکس ہوتا ہے، سامنے کون ہے یہ نہیں دیکھتا۔

Related posts

محرم الحرام کے دوران وفاقی حکومت کا سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ سخت کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت ایک بار پھر 577 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا میں پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے مساوی کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment