Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

لکی مروت میں پولیس وین کے قریب دھماکا ، 3 اہلکار زخمی

لکی مروت میں پولیس موبائل وین کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق درہ پیزو میں پولیس موبائل پر آئی ای ڈی دھماکا ہوا ، زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

واضح رہے دو دن پہلے دہشتگردوں نے پولیس اہلکار کے گھر پر دستی بم کا حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں اہلکار کے گھر کا ایک حصہ زمین بوس ہوا تھا۔

اس سے قبل لکی مروت میں تھانہ غزنی خیل کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار شہید ہو گیا تھا۔

Related posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، ڈالر سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

عمر سرفراز چیمہ کا کیس عمران خان کے کیس کیساتھ منسلک ، اگلے ہفتے سنا جائیگا ، چیف جسٹس

Mobeera Fatima

جولائی میں متوقع بارشوں سے متعلق جامع رپورٹ جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment