Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

حوصلہ اور قابلیت ہمارے سپاہیوں کی پہچان ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ حوصلہ اور قابلیت ہمارے سپاہیوں کی پہچان ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آٹھویں انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے کا اختتام ہو گیا،8ویں انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے کا انعقاد 14 سے 18 اپریل تک کھاریاں گیریژن میں کیا گیا۔

اختتامی تقریب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی،اس موقع پرآرمی چیف نے کہا کہ مشق پیشہ ورانہ صلاحیت اور عسکری حکمتِ عملی کا بہترین امتزاج ہے، حوصلہ اور قابلیت ہمارے سپاہیوں کی پہچان ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پیشہ ورانہ مہارت اور جذبے کو سراہا،60 گھنٹے طویل پیٹرولنگ مشق کا مقصد جنگی مہارتوں میں اضافہ اور تجربات کا تبادلہ تھا۔پاک فوج کی 7 ٹیموں کے علاوہ پاک بحریہ کی ایک ٹیم اور 15 دوست ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی۔

Related posts

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 7 روپے کمی کا امکان

admin

پبلک سروس کمیشن کے امتحانات، پنجاب کے 7 شہروں میں دو دن کیلئے دفعہ 144 نافذ

Mobeera Fatima

بھارت شاید اب افغانستان کے ذریعے بدلہ لینے کی کوشش کررہا،خواجہ آصف

Mobeera Fatima

Leave a Comment