Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، بالائی/وسطی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 20 اپریل کی صبح تک آندھی، تیز ہوائیں، ژالہ باری،گرج چمک اور موسلادھار بارش کی وجہ سے کمزور انفراسٹرکچر (بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

Related posts

عمران خان کے ملٹری ٹرائل کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا ، بیرسٹر سیف

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

Mobeera Fatima

ہم پرامن پڑوسی چاہتے ہیں، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان

Mobeera Fatima

Leave a Comment