Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

نیدرلینڈز کو شکست، انگلینڈ اور اسپین یورو کپ کا فائنل کھیلیں گے

یورو کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں نیدر لینڈز کو شکست، انگلینڈ اور اسپین یورپ کا فائنل کھیلیں گے۔

انگلینڈ ایک اچھے مقابلے کے بعد نیدرلینڈز کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔

جرمنی میں کھیلے گئے یورو کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں نیدرلینڈز نے میچ کے ساتویں منٹ میں گول کرکے انگلینڈ کے خلاف برتری حاصل کر لی،یہ گول زاوی سائمنز نے کیا۔

انگلینڈ کی جانب سے 18 ویں منٹ میں ہیری کین نے پنلٹی پر گول کرکے اسکور برابر کردیا، پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیم کا اسکور برابر رہا۔

دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر گول کرنے کی بھرپور کوشش کی، ایک دلچسپ مقابلے کے بعد کھیل کے 90 منٹ میں انگلینڈ نے دوسرا گول کرکے برتری حاصل کر لی۔

انگلش کھلاڑی اولی ویٹکنز نے یہ گول اسکور کیا اور مقررہ وقت تک یہ برتری برقرار رہی، اس طرح انگلینڈ نیدر لینڈ کو ہرا کو فائنل میں پہنچ گیا، فائنل میں اس کا مقابلہ اسپین سے ہو گا، فائنل اتوار کو برلن میں کھیلا جائے گا۔

Related posts

اساتذہ کی قلت ، بلوچستان میں 3 ہزار 694 اسکول بند

Mobeera Fatima

آئی سی سی نے تینوں فارمیٹس کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی

Mobeera Fatima

پاک بحریہ کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ، فیلڈ مارشل کی تقریب میں خصوصی شرکت

Mobeera Fatima

Leave a Comment