Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عمر سرفراز چیمہ کا کیس عمران خان کے کیس کیساتھ منسلک ، اگلے ہفتے سنا جائیگا ، چیف جسٹس

سپریم کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیس کے ساتھ منسلک کر دیا۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں پی ٹی آئی رہنما عمرسرفراز چیمہ کے خلاف 9 مئی کے کیس کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اس کیس کو بانی پی ٹی آئی کے کیس کے ساتھ آئندہ ہفتے سنا جائے گا۔ چاہتے ہیں جسمانی ریمانڈ کے کیسز کے فیصلوں میں یکسانیت ہو، بانی پی ٹی آئی کا کیس بھی جسمانی ریمانڈ کا ہے اور عمر سرفراز چیمہ کا کیس بھی اسی نوعیت کا ہے۔

عمر سرفراز کے وکیل نے کہا کہ میرے مؤکل کو گرفتار کرنے کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی، اس پر پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے سرفراز چیمہ کا ایک دن بھی جسمانی ریمانڈ نہیں دیا، عمر سرفراز سے پستول برآمد کرنی ہے۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت 24 اپریل تک ملتوی کر دی۔

Related posts

مظفر گڑھ میں بس اور ٹرالر کے درمیان خوفناک تصادم ، 6 افراد جاں بحق ، 18 زخمی

Mobeera Fatima

سابق انگلش کرکٹر گراہم تھورپ نے ٹرین کے سامنے آکر خودکشی کی، اہلیہ کا انکشاف

Mobeera Fatima

پنجاب کے بڑے شہروں میں ڈیولپمنٹ پروگرام کے نفاذ کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment