Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

آڈیو لیکس کیس ، علی امین کے وارنٹ گرفتاری برقرار ، فرد جرم کی کارروائی موخر

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے آڈیو لیکس کیس میں وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج رانا مجاہد رحیم کی عدم دستیابی کے باعث علی امین گنڈا پورکے کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ جس کے باعث علی امین گنڈا پور کیخلاف فرد جرم کی کارروائی موخر ہو گئی۔ فرد جرم آئندہ کسی سماعت پر عائد کی جائے گی۔

عدالت نے علی امین گنڈا پور اور دیگرملزمان کے کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی ، واضح رہے علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

Related posts

دبئی میں بھی پاکستانی مرد خواتین کو گھور رہے ہوتے ہیں: نادیہ حسین

Mobeera Fatima

بھارت میں سیلاب ، لینڈ سلائیڈنگ ، گائوں صفحہ ہستی سے مٹ گیا ، 43 افراد ہلاک

Mobeera Fatima

سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment