Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار ، ڈالر کی قیمت میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں172 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ ، 16 ہزار 192 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

بدھ کو کاروباری دن کے اختتام  پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 16 ہزار 20 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق امریکی کرنسی میں 13 پیسے کی کمی ریکارڈ ہوئی جس کے بعد ڈالر 280 روپے 30 پیسے کا ہو گیا۔

Related posts

راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

سندھ کے مختلف مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

ژوب میں 4.5 شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس

Mobeera Fatima

Leave a Comment