Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ، کرنٹ اکائونٹ سرپلس ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہیں۔

گورنر ا سٹیٹ بینک نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فنانشل لٹریسی بینکنگ اینڈ فنانس سے متعلق گونگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فنانشل لٹریسی کوفروغ دینے کیلئے ایسے پروگراموں کا انعقاد خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2022 میں مہنگائی کا مسئلہ در پیش تھا، ہمیں کارپوریٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر کام کرنا ہو گا، جمیل احمد نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہیں، مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

ایکسچینج ریٹ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے کم ہو رہا ہے، ہم نے سخت فیصلے کیے ہیں درآمدات کو کافی حد تک کم کیا ہے،11 ہزار تاخیر کا شکار درآمدات سے متعلق ایل سیز کے مسائل کو حل کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح میں بتدریج کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے، مانیٹری پالیسی کمیٹی کی توقع کے مطابق مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ گزشتہ سال خسارے میں تھا تاہم اس سال سرپلس میں ہے، تمام تر صورتحال کے باوجود ہم کرنٹ اکاؤنٹ کو سرپلس رکھنے میں کامیاب ہیں۔

Related posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، ڈالر مزید سستا

Mobeera Fatima

اسلام آباد کے قریب نیا کے پی ہاؤس، منصوبے کی کل لاگت 500 ملین روپے مقرر

Mobeera Fatima

محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت 4 جولائی تک ملتوی

Mobeera Fatima

Leave a Comment