Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

چند ہی گھنٹوں کے اندر دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں ریکارڈ اضافہ

دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں چند ہی گھنٹوں کے اندر ریکارڈ اضافہ ہو گیا۔

بلومبرگ کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے درآمدات پر محصولات میں اضافے کو 90 دن کیلئے ملتوی کرنے کے اعلان کے چند ہی گھنٹوں کے اندر دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا۔

گھنٹوں میں ان خوش نصیبوں کی دولت میں 304 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا، سب سے زیادہ رقم ایلون مسک نے کمائی، ٹیسلا کے اسٹاک کی قیمت میں 23 فیصد اضافہ ہوا، مجموعی مالیت میں 36 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا۔

مارک زکربرگ کی دولت میں بھی 26 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا اور اینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ کی دولت میں 15.5 بلین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Related posts

اسپین کے چرچ میں 91 سال بعد اذان، نئی تاریخ رقم

Mobeera Fatima

ملک میں پولیو کا نیا کیس سامنے آ گیا

Mobeera Fatima

پاکستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment