Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

حجر اسود کے قریب کھڑے ہو کر رکاوٹ پیدا نہ کریں، سعودی وزارت حج و عمرہ

سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین حجر اسود کے قریب کھڑے ہو کر رکاوٹ پیدا نہ کریں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے زائرین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ طواف کے دوران حجر ا سود کے قریب زیادہ دیر رک کر رکاوٹ پیدا نہ کریں۔

وزارت نے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ عمرہ زائرین طواف کرتے وقت حجر ا سود کے قریب رک جاتے ہیں یا وہاں کھڑے ہوجاتے ہیں جس سے دوسروں کو تکلیف ہوتی ہے اور یہ چیز رش کا سبب بنتی ہے۔

وزارت کے مطابق حجر ا سود کے پاس کھڑے ہوکر طواف کے راستے میں رکاوٹ پیدا نہ کریں بلکہ دیگر عمرہ زائرین کا خیال رکھتے ہوئے اس سے بچیں، اس طرح آپ اور دیگر عمرہ زائرین ذہنی سکون و اطمینان کے ساتھ طواف مکمل کرسکیں گے۔

 

Related posts

سیاحوں کے لئے خوشخبری، بابوسر ٹاپ کو 6 ماہ بعد کھول دیا گیا

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

Mobeera Fatima

بھارت اور بنگلہ دیش کی ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں

Mobeera Fatima

Leave a Comment