Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن ، سرغنہ سمیت 9 خارجی ہلاک

سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 9 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹکوارہ میں 6 اور 7 اپریل کی درمیانی شب آپریشن کیا گیا ، سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 9 خوارج ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ہونے والوں میں ایک انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ شیرین بھی شامل تھا ، مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
خارجی رِنگ لیڈر شیرین قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شیرین کئی بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کے ساتھ ساتھ 20 مارچ 2025 کو کیپٹن حسنین اختر شہید کی شہادت میں بھی ملوث تھا۔

Related posts

سونے کی قیمت 3 لاکھ 9 ہزار 500 روپے تولہ ہو گئی

Mobeera Fatima

اورکزئی میں جھڑپ ، لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید ، 19 خارجی ہلاک

Mobeera Fatima

راشد خان ٹی ٹوئنٹی میچز میں سب سے زیادہ کٹیں حاصل کرنے والے باؤلر بن گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment