Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مجموعی قومی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 7.67 فیصد اضافہ

مجموعی قومی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 7.67 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔

ادارہ شماریات کے اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ جولائی تا مارچ میں برآمدات کے حجم میں 24.69 ارب ڈالر تک کا اضافہ ہو گیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران برآمدات سے 22.93 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل کیا گیا تھا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران مجموعی قومی برآمدات میں 1.76 ارب ڈالر یعنی 7.67 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

Related posts

مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو 14 دسمبر سے سول نافرمانی کی تحریک شروع کرینگے ، عمران خان کی دھمکی

Mobeera Fatima

پاک بحریہ کے سربراہ کا پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹی ٹیوٹ فیصل کا دورہ

admin

850سی سی گاڑی پر 25 ہزار روپےود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کی تجویز

admin

Leave a Comment