Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

عمر گل بنگلا دیش کے بائولنگ کوچ کیلئے مضبوط امیدوار

سابق پاکستانی فاسٹ بالرعمرگل بنگلا دیش کرکٹ ٹم کے بائولنگ کوچ کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔

ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کو بائولنگ کوچ کی تلاش ہے، پاکستان کے سابق فاسٹ بائولرعمرگل ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے مضبوط امیدوارہیں جبکہ آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بائولرشان ٹیٹ بھی دوڑ میں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی بی موجودہ کوچ آندرے ایڈمز کی جگہ نئے بائولنگ کوچ کی تقرری کرنا چاہتا ہے، کوچ آندرے ایڈمز کی کارکردگی پراطمینان کا اظہار نہیں کیا جا رہا، نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بائولرکا فروری 2026 تک معاہدہ ہے۔

خیال رہے کہ عمرگل پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کا تجربہ رکھتے ہیں اورافغانستان کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں، شان ٹیٹ بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کیساتھ بائولنگ کوچ کی ذمہ داری نبھا چکے ہیں۔

Related posts

سپریم کورٹ نے بہن کے وراثتی حصہ کے خلاف بھائی کی درخواست خارج کر دی

Mobeera Fatima

وزیراعظم شہباز شریف کے بحرینی بادشاہ اور ایران صدر سے ٹیلیفونک رابطے

Mobeera Fatima

گورنر پنجاب کا ارشد ندیم کو 20 لاکھ روپے اور گاڑی کا تحفہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment