Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

چترال ، کوہستان اور چلاس میں موسلادھار بارشیں ، شاہراہ قراقرم سمیت کئی سڑکیں بند

چترال ، کوہستان اور چلاس میں موسلادھار بارشوں کے باعث شاہراہ قراقرم سمیت کئی سڑکیں بند ہو گئیں۔

چترال میں موسلادھار بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے سیکڑوں درخت اور درجنوں کچے مکانات گر گئے جبکہ کئی مقامات پر سڑکیں بھی بند ہو گئی ہیں۔

علاوہ ازیں چترال کے علاقوں میں بجلی بھی معطل ہو گئی ہے بارش اور برف باری کے  باعث آڑو، بادام ، ناشپاتی اور سیب کی فصلیں بھی تباہ ہو گئیں۔

خراب موسم کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر چترال کے مطابق خراب موسم کے پیش نظر ضلع بھر کے تمام اسکولوں میں 2 روز کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کوہستان اور چلاس میں بھی موسلادھار بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم 3 مقامات سے بند ہو گئی ہے۔

Related posts

پاکستانی بچوں کا شاندار کھیل، انڈر 15 ٹیم ناروے کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

Mobeera Fatima

موٹروے پولیس نے ملنے والے 8 لاکھ 47 ہزار روپے مالک کے حوالے کر دیئے

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا کے 3 بیوروکریٹس کو گورنر سے ملاقات مہنگی پڑ گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment