Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

دہشتگردی کا خاتمہ اور امن و امان کی بحالی ، خیبر پختونخوا حکومت نے ایکشن پلان تیار کر لیا

خیبر پختونخوا حکومت نے دہشتگردی کے خاتمے اور امن وامان کی بحالی کیلئے صوبائی ایکشن پلان تیار کر لیا۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا ، جس میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن وامان کی بحالی کیلئے صوبائی ایکشن پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق ایکشن پلان میں 18 مختلف موضوعات پر کل 84 اقدامات تجویز کئے گئے ہیں، ایکشن پرعملدرآمد کیلئے تمام متعلقہ صوبائی محکموں اور وفاقی اداروں کو ٹائم لائنز کیساتھ ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔

ایکشن پلان کے تحت ریاستی نظام پر عوام کے اعتماد کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ دہشتگردوں کو سزائیں دینے کیلئے ریاستی اداروں کی استعداد کو عملی طور پر نمایاں کیا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ  سکیورٹی اور ڈویلپمنٹ سے متعلق امور میں عوامی رائے کو شامل کیا جائے گا، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف منظم کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

Related posts

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 7 روپے کمی کا امکان

admin

ٹریک بحال نہ ہو سکی ، فیصل آباد ، لاہور ریلوے سروس بدستور بند

Mobeera Fatima

برازیل میں عدالتی احکامات کے بعد ایکس پر مکمل پابندی عائد

Mobeera Fatima

Leave a Comment