Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

گندم اگائو مہم ، پنجاب میں ایک ہزار کاشتکاروں کو مفت ٹریکٹر فراہم کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب وِیٹ این سینٹیو پروگرام شروع ہو گیا ، منصوبے کے تحت کاشتکاروں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹر فراہم کئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بٹن دبا کر ”گندم اگاؤ“ انعامی سکیم کیلئے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی، ’’گندم اگاؤ‘‘ مہم میں سب سے پہلا ٹریکٹر بہاولنگر کی خاتون کاشتکار کوثر پروین کا نکلا۔

مریم نواز نے خود فون کر کے کامیاب کاشتکاروں کو مفت ٹریکٹر ملنے کی مبارکباد دی، جس پر کاشتکار نے شکریہ ادا کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ گندم کی فصل ان شاءاللہ اچھی ہو گی، میری دعائیں کاشتکار بھائیوں کیساتھ ہیں۔

مریم نواز کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ”گندم اگاؤ“ مہم میں مفت ٹریکٹر کیلئے ساڑھے بارہ ایکڑ سے 57733 زائد اراضی مالک کاشکاروں نے اپلائی کیا، جانچ پڑتال کے بعد 21496 کاشتکار قرعہ اندازی کیلئے اہل قرار پائے۔

وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ  قرعہ اندازی میں کامیاب ایک ہزار کاشتکاروں کو 55 ہارس پاور کے ٹریکٹرز کی فراہمی تین ماہ کے اندر شروع ہو جائے گی۔

Related posts

زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا فروغ ہماری ترجیح ہے، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

9 مئی کو بغاوت کی کوشش ہوئی ، سلیکٹڈ مذاکرات کبھی کامیاب نہیں ہونگے ، خواجہ آصف

admin

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ بلاجواز قرار دے دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment