Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس 14 ویں روز بھی معطل

جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد کوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس 14 ویں روز بھی معطل رہی ، حکام نے ٹرین سروس کی بحالی کیلئے اجلاس طلب کر لیا۔

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کیلئے جعفر ایکسپریس اور کراچی کے لیے بولان میل تاحال بحال نہیں ہو سکی۔ ٹرین سروس کی معطلی کے باعث مسافروں کو مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق بلوچستان میں ٹرین سروس بحالی کے لیے کل بدھ کو اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں ٹرین سروس کی بحالی کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

حکام کے مطابق اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس سکیورٹی کلیئرنس کے بعد بحال کی جائے گی۔

Related posts

مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ

Mobeera Fatima

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کا کل سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

admin

وائٹ بادشاہ کی دھوم،6 من وزنی بکرے کی قیمت30 لاکھ مقرر

Mobeera Fatima

Leave a Comment