Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ساڑھے11بجے ہو گا

قومی اسمبلی کااجلاس آج ساڑھے11بجے ہوگا، 17 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

ٹیکس ڈیجیٹلائزیشن کیلئےمیکنسی فرم کی خدمات حاصل کرنے پرتوجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈےکاحصہ ہے، وزیر تجارت جام کمال مانع اغراق محصولات ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کرینگے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی تحویل ملزمان ترمیمی بل 2024  اور شہریت ترمیمی بل 2024 منظوری کیلئے ایوان میں پیش کریں گے۔

مختلف قائمہ کمیٹیوں کی معیادی رپورٹس بھی قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کی جائیں گی، قومی اسمبلی میں صدر مملکت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی نقول پیش کی جائیں گی۔

وزیر پارلیمانی امور صدر مملکت کے مشترکہ اجلاس پر اظہار تشکر کی تحریک پیش کرینگے، این اے 86 میں نئے گیس کنکشنز کی عدم فراہمی سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈے کا حصہ ہوگا۔

Related posts

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس آج، وفود پہنچ گئے

Mobeera Fatima

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ستمبر میں کرانیکا فیصلہ ، امیدواروں کیلئے تعلیمی قابلیت کی نئی شرط

Mobeera Fatima

تین روز میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 18 روپے کی کمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment