Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

آرمی ایکٹ کی شقوں کو غیر آئینی قرار نہیں دیا جا سکتا، سپریم کورٹ بار

سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ بار نے تحریری معروضات میں کہا ہے کہ آرمی ایکٹ کی شقوں کو غیر آئینی قرار نہیں دیا جا سکتا۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ ملٹری ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کر رہا ہے، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی،جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بنچ میں شامل ہیں۔

سماعت کے آغاز پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے تحریری معروضات عدالت میں جمع کرائیں۔

تحریری معروضات میں کہا گیا ہے کہ سویلینز کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل نہیں ہونا چاہیے، آرمی ایکٹ کی شقوں کو مختلف عدالتی فیصلوں میں درست قرار دیا جاچکا ہے، آرمی ایکٹ کی شقوں کو غیر آئینی قرار نہیں دیا جاسکتا۔

لاہور بار اور لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکیل حامد خان نے دلائل میں سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے دور کا حوالہ دیا اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا۔

Related posts

ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف

Mobeera Fatima

وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کے شیڈول کیلئے ہیلپ لائن قائم کر دی

Mobeera Fatima

لاہور، پنجاب کابینہ کا اجلاس آج ساڑھے11 بجے طلب

Mobeera Fatima

Leave a Comment