Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ملتان میں مرغی اور لاہور میں انڈے مزید مہنگے ہو گئے

ملتان میں مرغی اور لاہور میں انڈے مزید مہنگے ہو گئے۔

لاہور میں سرکاری نرخنامے میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا ہے اور گوشت کی فی کلو قیمت 595 روپے برقرار رکھی گئی ہے۔

لاہور میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 411 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

لاہور میں انڈوں کی قیمت میں مزید دو روپے کا اضافہ ہونے سے فی درجن انڈے 272 روپے درجن کی سطح پر پہنچ گئے ہیں گزشتہ روز قیمت 270 روپے تھی۔

ملتان میں زندہ برائلرمرغی کی قیمت میں دو روپے کا اضافہ ہونے سے تھوک ریٹ 399 اور زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 413 روپے کلوہو گیا ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 259 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

Related posts

عارف علوی ، علی امین گنڈاپور سمیت 50 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

Mobeera Fatima

وانا بڑی تباہی سے بچ گیا، بارود سے بھری گاڑی تباہ، ایک خارجی ہلاک، 5 زخمی

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment