Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کو برطرف کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج کے اعلی ترین عہدے پر فائز چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل چارلز سی کیو براؤن کو برطرف کر دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی برطرفی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوج کے پانچ اعلی عہدوں میں بھی تبدیلیاں کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ سی کیو براؤن کی جگہ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ڈین رازن کین کو جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے عہدے کے لیے نامزد کر رہے ہیں۔

ڈین رازن کین ایف 16 کے پائلٹ رہ چکے ہیں اور حال ہی میں خفیہ ایجنسی سی آئی اے میں عسکری معاملات کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

امریکی محکمہ دفاع کے مطابق صدر ٹرمپ نیوی کی سربراہ ایڈمیرل لیسا فرینچیٹی، فضائیہ کے وائس چیف آف سٹاف سمیت آرمی، نیوی اور ایئر فورس کے ایڈووکیٹ جنرلز کو بھی برطرف کریں گے، اس کے علاوہ ٹرمپ انتظامیہ نے محکمہ دفاع میں 5 ہزار چھانٹیاں کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

Related posts

پنجاب میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز ہو گا، سیکرٹری اسکولز پنجاب

Mobeera Fatima

لیبیا کشتی حادثے میں 7 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

Mobeera Fatima

صحافیوں کا احتجاج ، صدر مملکت نے پیکا ترمیمی بل پر دستخط روک دیئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment