Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی ختم کر دی

فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی ختم کرتے ہوئے پاکستان کو فیصلے سے آگاہ کر دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ فیفا نے پی ایف ایف کانگریس کی جانب سے آئینی ترامیم منظور ہونے کے بعد پاکستان کی معطلی ختم کی ، فیفا نے گزشتہ ماہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کو معطل کر دیا تھا۔

پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے رکن شاہد کھوکھر نے معطلی ختم ہونے کی تصدیق بھی کرتے ہوئے بتایا کہ پی ایف ایف کانگریس کے اجلاس میں آئینی ترامیم کی منظوری کے بعد معطلی ختم ہوئی۔

دوسری جانب چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی سعود ہاشمی نے کہا کہ معطلی ختم ہونے سے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی معمول کی سرگرمیاں بحال ہو گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان فٹ بال کیلئے ایک تاریخی دن ہے، فیفا اور اے ایف سی مینڈیٹ کے تحت ذمہ داری اداکریں گے، خواہش ہے ملک میں فٹبال کا مستحکم ڈھانچہ تشکیل پائے۔

Related posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر ٹرمپ کو حکومت پاکستان کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت

Mobeera Fatima

550 واٹ کا سولر سسٹم 100 یونٹ والے صارفین کو دیا جائے گا، صوبائی وزیر اطلاعات

Mobeera Fatima

پاکستان کے محمد آصف ورلڈ گیمز اسنوکر کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment