Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

راولپنڈی ، اسلام آباد سمیت کئی مقامات پر بارش اور برفباری ، سردی کی شدت بڑھ گئی

راولپنڈی، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ، کئی شہروں میں پارہ نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔

راولپنڈی اسلام آباد ، لاہور ، میانوالی ، شیخوپورہ سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شانگلہ ٹاپ، الپوری، پیر خانہ ،امنوی ، داموڑئی ٹاپ میں بروادی نیلم کے زیریں علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ جس سے سردی کی شدت بھی بڑھ گئی ہے۔

برفباری اور بارش کے باعث نیلم سمیت بالالائی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بھی بند ہو گئی ہیں ، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی 14، کالام منفی 3، پارا چنار اور سکردو میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Related posts

ٹرمپ نے روس کو یوکرین سے جنگ بندی کیلئے ڈیڈلائن دے دی

Mobeera Fatima

پنجاب کے کاشتکاروں کو صوبے سے باہر گندم کی نقل و حمل کی اجازت

Mobeera Fatima

پاکستان ریلوے نے کرایوں میں ایک فیصد اضافہ کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment