Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

احتساب عدالت نے چودھری پرویز الٰہی کو پیشی سے مستقل استثنیٰ دے دیا

احتساب عدالت لاہور نے چودھری پرویز الٰہی کو ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کے ریفرنس میں پیشی سے مستقل استثنیٰ دے دیا ہے۔

چودھری پرویز الٰہی کی درخواست پر احتساب عدالت کے جج قیصر نذیر بٹ نے یہ فیصلہ دیا، اب سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جگہ ان کے نمائندے انوار حسین عدالت پیش ہوا کریں گے۔

واضح رہے کہ جج زبیر شہزاد کیانی ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کے ریفرنس پر سماعت کر رہے تھے لیکن ان کے تبدیل ہونے کی وجہ سے ڈیوٹی جج قیصر نذیر جٹ نے کارروائی کی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو احتساب عدالت نے بیماری کی وجہ سے مستقل پیشی سے استثنیٰ دیا۔عدالت نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نئے جج کے تقرر تک نیب کے گواہوں کو طلب نہ کیا جائے، بارہ مارچ کو ریفرنس پر مزید کارروائی ہوگی۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج نئی بلند ترین سطح پر ، ایک لاکھ ، 26 ہزار کی حد عبور کر لی

Mobeera Fatima

چین اور پاکستان کی دوستی دنیا میں منفرد مقام رکھتی ہے، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

سونا 2 لاکھ 57 ہزار400روپے کا تولہ ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment