Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

خیبرپختونخوا حکومت کا کسانوں کو مفت بیج دینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے کسانوں کو مفت بیچ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں صوبے کے 7 اضلاع میں کسا نو ں کومفت بیج دی جائے گی، پشاور، سوات، دیر، نوشہرہ، ڈی آئی خان، مردان، چارسدہ اور پشاور کے کسانوں کو یہ سہولت دی جائے گی۔

گندم، چاول، مکئی اور دیگر اجناس کے بیج کسا نوں میں مفت تقسیم کئے جائیں گے، کسانوں کو بیج اضلاع کے درجہ حرارت اور ماحول کے مطابق دیا جائے گا۔ ابتدائی مرحلے میں خیبرپختونخوا کے 4 لاکھ 53 ہزار کسان اس سے مستفید ہوں گے۔

وزیر زراعت سجاد بارکوال نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے کسا نو ں کوبھی مفت بیج دیں گے، جس علاقے میں جو بیچ پیدا ہو سکتا ہے وہاں کے کسانوں کو وہی بیج دیا جائے گا۔

Related posts

سپریم کورٹ نے خواتین کے بانجھ پن پر مہر یا نفقہ سے انکار کو غیر قانونی قرار دے دیا

Mobeera Fatima

سرکاری اسکیم کے تحت 5 ہزار مزید عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے

Mobeera Fatima

پاکستانی ٹیم نے شکست کے باوجود جنوبی افریقہ میں منفرد ریکارڈ بنا ڈالا

Mobeera Fatima

Leave a Comment