Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ازبکستان میں پاکستانیوں پر ملازمت کے حصول پر عائد پابندی ختم

ازبکستان میں پاکستانیوں پر ملازمت کے حصول پر عائد پابندی ختم کر دی گئی۔

موقر قومی اخبار کے مطابق پاکستان نے ازبکستان میں اپنے شہریوں پر ملازمتوں کے حصول پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے شہریوں کو اجازت دے دی ہے کہ وہ وہاں پر ملازمت حاصل کر سکتے ہیں تاہم اس حوالے سے کچھ اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے سرکلر میں کہا ہے کہ تاشقند، ازبکستان میں پاکستانی سفارت خانے نے سفارش کی ہے کہ وہاں پر پاکستانیوں کی ملازمتوں پر عائد پابندی ختم کر دی جائے اس لئے یہ پابندی ختم کی جاتی ہے اور سرکلر میں تمام پروٹیکٹوریٹ دفاتر کو آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ ملازمت کے خواہش مند شہریوں کی رجسٹریشن کا عمل بھی بحال کر دیں۔

بیرون ملک ملازمت کیلئے حکومت پاسپورٹ پر پروٹیکٹر لگا کر دیتی ہے، پروٹیکٹر کے بغیر بیرون ملک پاکستانی شہری نوکری کے لئے نہیں جا سکتے، یہ ایک مہر یا سٹکر ہوتا ہے جو اب بارکوڈ کے ساتھ لگایا جاتا ہے۔

Related posts

سنگین مقدمات درج کرنے کے فیصلے کیخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Mobeera Fatima

لاہور ہائیکورٹ کا کم عمر لڑکی کی شادی کرانے پر نکاح خواں کیخلاف کارروائی کا حکم

admin

آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف اسکواڈ کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment