Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کیس، کیا فوج میں اب جوڈیشل کور بھی بنا دی جائے، جسٹس حسن اظہر رضوی

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیس میں جسٹس امین الدین نے کہا کہ ہم نے اپنا قانون دیکھنا ہے برطانیہ کا نہیں۔

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی۔ وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بینچ کی جانب سے بھارت میں کورٹ مارشل کے خلاف اپیل کا حق دینے کا سوال ہوا تھا۔ تو برطانیہ میں کورٹ مارشل فوجی افسر نہیں ہائی کورٹ طرز پر تعینات ججز کرتے ہیں۔ اور کمانڈنگ افسر صرف سنجیدہ نوعیت کا کیس ہونے پر مقدمہ آزاد فورم کو ریفر کر سکتا ہے۔

جسٹس امین الدین نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنا قانون دیکھنا ہے برطانیہ کا نہیں۔

جسٹس مسرت ہلال نے ریمارکس دیئے کہ زیر سماعت اپیلوں میں کالعدم دفعات بحالی کی استدعا کی گئی۔ اور قانون کی شقوں کا جائزہ لینا ہے تو عالمی قوانین کو بھی دیکھنا ہو گا۔ دفعات کالعدم نہ ہوتیں تب دلائل غیرمتعلقہ ہوسکتے تھے لیکن اب نہیں۔

Related posts

سندھ اور خیبر پختونخوا میں میٹرک امتحانات کا آغاز

Mobeera Fatima

پاکستانی چینلز پر بھارتی مواد نشر ہوگا یا نہیں، کیس میں اہم پیشرفت

Mobeera Fatima

ذاتی وجوہات کے علاوہ ٹخنے میں درد کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے دستبردار ہوا ، مچل اسٹارک

Mobeera Fatima

Leave a Comment