Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

انٹرا پارٹی انتخابات کیس ، پیپلز پارٹی کو جواب جمع کرانے کیلئے 12 مارچ تک مہلت

الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں پیپلز پارٹی کو جواب جمع کرانے کیلئے 12 مارچ تک کی مہلت دیدی۔

ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ پیپلز پارٹی کے وکیل ساجد تنولی نے مؤقف اختیار کیا کہ پارٹی چیئرمین امریکا میں ہیں اور سینیٹر فاروق نائیک سینیٹ کی مصروفیات کی وجہ سے دستیاب نہیں اس لئے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دی جائے۔

ممبر سندھ نثار درانی نے نشاندہی کی کہ پیپلز پارٹی نے 6 جنوری 2021 کو انٹرا پارٹی انتخابات کرائے تھے، ان کے انتخابات چار سال کیلئے ہوتے ہیں، چار سال میں الیکشن نہ کرانے پر شوکاز نوٹس جاری ہوا ہے۔

ممبر پنجاب نے استفسارکیا کہ جواب جمع کرانے کیلئے کتنا وقت درکار ہے جس پر وکیل پیپلز پارٹی نے مزید ایک ماہ کی مہلت کی درخواست کی۔

Related posts

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے بھرتیوں کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

تیل سپلائی پر تشویش کی ضرورت نہیں، ملک میں پیٹرولیم مصنوعات وافر مقدار میں ہیں: مشیر وزیر خزانہ

Mobeera Fatima

دکی میں کوئلے کی کانوں پر راکٹ اور بموں سے حملہ ، 20 جاں بحق

Mobeera Fatima

Leave a Comment