Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر کی قیمت میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 13 ہزار کی حد عبور کر لی ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ، 100 انڈیکس 407 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ  ، 13 ہزار 322 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ روز بھی کاروبار کے آغاز پر انڈیکس ایک لاکھ ، 13 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر منفی زون میں چلا گیا تھا۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 20 پیسے سستا ہو گیا جس کےبعد ڈالر کی قیمت 279 روپے 6 پیسے پر آ گئی۔

Related posts

عدت کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ ، آج تین بجے سنایا جائیگا

Mobeera Fatima

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس میں 124 پوائنٹس کا اضافہ

Mobeera Fatima

اسلام آباد الیکٹرک بس کا کرایہ 100 فیصد بڑھا د یا گیا، شہری پریشان

Mobeera Fatima

Leave a Comment