Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

آئی ایم ایف وفد آج جوڈیشل کمیشن اور سپریم کورٹ حکام سے ملاقات کرے گا

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا وفد آج جوڈیشل کمیشن اور سپریم کورٹ حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے دورے پر آیا آئی ایم ایف کا وفد آج اہم ملاقاتیں کرے گا۔ وفد کو ججوں کی تعیناتی یا تقرر کے طریقہ کار اور آئینی و قانونی معاملات سے آگاہ کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف کا وفد جوڈیشل کمیشن اور سپریم کورٹ حکام کے علاوہ آڈیٹر جنرل پاکستان سمیت مزید اداروں کے حکام سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔

پاکستان کے دورے پر آئے وفد نے نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اور کاؤنٹرنگ فنانسنگ ٹیرارزم اتھارٹی حکام، کابینہ ڈویژن، وزارت خزانہ اور وزارت قانون کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔

وفد کو دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے مؤثر اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ڈیجیٹلائزیشن، اسمگلنگ اور ٹیکس چوری کی روک تھام پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایم ایف وفد کو ملاقاتوں کے دوران انسداد بدعنوانی اور مالی جرائم کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ وفد کو مشکوک ٹرانزیکشنز کی روک تھام اور منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات پر بریفنگ بھی دی گئی۔

Related posts

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ ، آسٹریلیا ایک بار پھر ٹاپ پوزیشن پر آ گیا

Mobeera Fatima

پنجاب بھر میں کتابوں، کاپیوں سمیت اسٹیشنری کی قیمتوں میں اضافہ

Mobeera Fatima

سپارکو کا مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای اوون 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment