Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

رہائی مقدمات کی پیروی سے مل سکتی ہے ، لوگوں کو ٹرمپ سے امیدیں نہیں باندھنی چاہئیں ، شاہ محمود

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لوگوں کو بلاوجہ ٹرمپ سے توقعات نہیں باندھنی چاہئیں ، رہائی اپنے مؤقف اور مقدمات کی پیروی سے مل سکتی ہے۔

اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے  آرمی چیف کو لکھے خط کے بارے میں سنا ہے دیکھا نہیں، بانی پی ٹی آئی نے خط میں وجوہات اور تجاویز بیان کی ہیں جنہیں مثبت انداز میں دیکھا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا ، انہوں نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کرکے آزادی اظہار رائے کا گلا گھونٹا۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو آئین کا حلیہ بگاڑنے کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

Related posts

جلائو گھیرائو مقدمات میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت منظور

Mobeera Fatima

چین کی کمپنی پنجاب میں سولر پینلز مینوفیکچرنگ کا پہلا کارخانہ لگائے گی

Mobeera Fatima

ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی شادی کی افواہوں پر ٹینس سٹار کے والد کا ردعمل بھی آ گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment