Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کراچی میں کل تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت نے کل کراچی میں تعطیل کا اعلان کردیا، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ عبداللہ شاہ غازی کےسالانہ عرس کے موقع پر مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کل بلدیہ عظمیٰ کی حدود میں واقع تمام دفاتر کل بند رہیں گے تاہم لازمی خدمات فراہم کرنے والے دفاتر کھلے رہیں گے۔

خیال رہے کراچی میں صوفی بزرگ حضرت سید عبداللہ شاہ غازی کے سالانہ عرس کا دوسرا روز ہے ، عرس 29 جون تک جاری رہے گا۔

 

عرس میں شرکت کے لئے ملک بھر سے بڑی تعداد میں زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اس موقع پر سیکیورٹی کےسخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

گذشتہ روز گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزار پر حاضری دی اور چادر چڑھا کر تین روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز کیا تھا، اس موقع پر گورنر سندھ نے ملک و قوم کی سلامتی ، استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی تھی۔

Related posts

کن کن موبائل فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا؟ماڈلز کے نام جاری

Mobeera Fatima

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کی ملک گیر ہڑتال کی دھمکی

Mobeera Fatima

کراچی میں مون سون اسپیل کے دوران 100ملی میٹر تک بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment