Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

مسلسل مندی کے بعد تیزی کا رجحان ، اسٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ ، 12 ہزار کی حد بحال

مسلسل تین دن کی مندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 12 ہزار کی حد عبور کر لی ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 515 پوائنٹس کا اضافہ ریکاررڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزارسے زائد پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

واضح رہے مسلسل تین دن تک اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار رہی جس کے باعث انڈیکس میں ہزاروں پوائنٹس کی کمی ہوئی اور سرمایہ کاروں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت گر گئی ہے ، 7 پیسے سستا ہونے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔

Related posts

خیبرپختونخوا کی پہلی ایئر ایمبولینس کی ٹیسٹ فلائٹ

Mobeera Fatima

لکی مروت، بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق

Mobeera Fatima

مستقبل کی بیماریوں کی شناخت کے لیے اے آئی ماڈل تیار

Mobeera Fatima

Leave a Comment