Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

آئینی و ریگولر بینچز کے اختیارات کا کیس کیوں مقرر نہیں کیا ؟ ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کو شو کاز نوٹس

آئینی بینچز اور ریگولر بینچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ کرنے پر سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کو توہین عدالت کے تحت شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ میں آئینی بینچز اور ریگولر بینچز کے اختیارات کے معاملے پر سماعت ہوئی، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کے سامنے بیرسٹر صلاح الدین پیش ہوئے۔

بیرسٹر صلاح الدین نے مؤقف اپنایا کہ میں کراچی سے اس کیس کیلئے آیا ہوں ، آج مقدمہ سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوا، جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس پیش ہو کر بتائیں، بتائیں آج کیس کیوں سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوا۔

مختصر وقفے کے بعد دوبارہ سماعت پر ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ ذوالفقار علی نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ ججز کمیٹی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کیس 27 جنوری کو آئینی بینچ کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔

جسٹس منصور نے ریمارکس دیے کہ میں ججز کمیٹی کا ممبر ہوں لیکن مجھے بھی ججز کمیٹی کے اجلاس کا پتہ نہیں چلا۔

Related posts

اسلام آباد: لمبی چھٹیوں کے بعد اسکولز کُھل گئے، اوقاتِ کار میں تبدیلی

Mobeera Fatima

انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کا چیف جسٹس کو خط، پیکا ایکٹ پر تشویش کا اظہار

Mobeera Fatima

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 13 جنوری تک موخر

Mobeera Fatima

Leave a Comment