Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تردید

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی تردید کردی۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں دوران گفتگو بیرسٹر گو ہر سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے؟

جس کا جواب دیتے ہوئے بیرسٹر گو ہر نے کہا کہ ان کی آرمی چیف سے ملاقات نہیں ہوئی،انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں مذاکرات ہوں، حکومتی حلقوں سے اس پر بات چیت چل رہی ہے۔

صحافی کے سوال آپ ہمیشہ بولتے تھے کہ طاقتور حلقوں سے بات کرنی ہے؟ کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بات چیت جاری ہے اور مذاکرات ہونے چاہئیں، بات چیت سے ہی مسائل کا حل نکلے گا۔

Related posts

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری

Mobeera Fatima

9 مئی مقدمات میں دیہاڑیاں لگ رہی ہیں ، پراسیکیوشن اور پولیس نے کروڑوں روپے کمائے ، فواد چوہدری

admin

وزیر داخلہ کا پاکستان بھر میں یونین کونسل سطح پر شناختی کارڈ بنانے اور تجدید کی سہولت کا اعلان

admin

Leave a Comment