Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

گلگت بلتستان کو دنیا کے بہترین سیاحتی مقامات میں شامل کر لیا گیا

گلگت بلتستان کو دنیا کے بہترین سیاحتی مقامات میں شامل کر لیا گیا ہے۔

فنانشل ٹائمز نے 2025ء میں دنیا کے پچاس بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

گلگت بلتستان میں خوبصورت جھیلیں اور آبشاریں، بلند و بالا پہاڑ یہاں کے قدرتی حسن میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔

برطانیہ کے اخبار فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ گلگت بلتستان میں دنیا کے سب سے شاندار پہاڑی مناظر موجود ہیں،سیاحوں کی بڑی تعداد بہتر سکیورٹی، آسان رسائی اور بہتر رہائشی سہولیات کی بدولت یہاں کا رخ کرتی ہے۔

فنانشل ٹائمزنے کہا کہ پاکستان نے اگست 2024 میں 120 سے زائد ممالک کے شہریوں کو آن لائن ویزا کی سہولت دی، اس طرح پاکستان کے اس خوبصورت علاقے کو بہترین سیاحتی مقامات میں شامل کر لیا گیا ہے۔

Related posts

سعودی عرب اور قطر کا شام کے ذمے عالمی بینک کا قرض ادا کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

پاکستان میں کرپٹو اور دیگر ڈیجیٹل اثاثوں کے محفوظ استعمال کے لیے اہم پیش رفت

Mobeera Fatima

مذہبی جذبات کو ملک میں تشدد بھڑکانے کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے: فیلڈ مارشل

Mobeera Fatima

Leave a Comment