Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس کل طلب

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس کل منگل کو طلب کر لیا۔

وزیراعظم نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ایڈوائس جاری کر دی ہے۔

اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد کیا جائے گا جس میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور نامزد نمائندگان شرکت کریں گے۔

متعلقہ وفاقی وزراء بھی اجلاس میں شرکت کریں گے ،اجلاس میں ملکی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی ، عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کو موجوہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔

Related posts

پاکستان اور کرغزستان کے مابین کئی معاہدوں، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، تجارتی حجم 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

Mobeera Fatima

انڈر 19 ون ڈے کرکٹ، جنوبی افریقہ کے نوجوان بیٹر نے نئی تاریخ رقم کر دی

Mobeera Fatima

ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے مذاکرات کی بات نہیں ہو سکتی، گورنر خیبرپختونخوا

Mobeera Fatima

Leave a Comment